وئب ڈیسک: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی، دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا بلوم برگ کے مطابق صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔

 وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔

گزشتہ 15 مہینوں میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری۔یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے، کیونکہ ملک وہ واحد معیشت ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔

اس کے برعکس، جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور اور دیگر ممالک میں بہتری بہت کم رہی، جبکہ مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں خطرات مزید بڑھے ہیں۔یہ بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ اس کے اہم عوامل ہیں۔ معاشی استحکام،ساختی اصلاحات اور قرضوں کی بروقت ادائیگی سر فہرست ہے۔

شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی

آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے بھی بہتری ہورہی ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں فچ ، ایس اینڈ پی اور موڈیز کی پاکستان مثبت درجہ بندیاں اہم قرار۔پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خدشات سے نکل گیا ہے ۔اب کلایک مستحکم، پُراعتماد اور اصلاحات پر گامزن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دیوالیہ ہونے کے پاکستان کی

پڑھیں:

پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار

پشاور:

حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی