پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم، بلوم برگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، جس میں صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے۔
15 ماہ میں دیوالیہ ہونے کے خدشات میں 2200 پوائنٹس کی بہتری
بلوم برگ کے تازہ ڈیٹا کے مطابق، جون 2024 سے ستمبر 2025 کے درمیان پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی زبردست کمی آئی ہے، جو کہ نہ صرف ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی، جو کہ ایک مضبوط اور پائیدار معاشی بحالی کی علامت ہے۔
عالمی موازنہ: پاکستان نمایاں، کئی ممالک بدتر صورتحال کا شکار
بلوم برگ کے مطابق جہاں پاکستان نے نمایاں بہتری دکھائی، وہیں کئی دوسرے ممالک جیسے مصر، نائیجیریا، اور ارجنٹائن میں مالیاتی خطرات میں اضافہ ہوا۔ بعض ممالک جیسے جنوبی افریقہ اور ایل سلواڈور نے معمولی بہتری دکھائی، لیکن پاکستان کی ترقی دیگر کے مقابلے میں نمایاں اور تسلسل سے بھرپور رہی۔
بہتری کے پیچھے عوامل کیا ہیں؟
بلوم برگ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی وجوہات بھی واضح کیں، جن میں معاشی استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد ،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں (S&P، Fitch، Moody’s) کی مثبت درجہ بندیاں شامل ہیں
یہ تمام عناصر مل کر پاکستان کو ایک ایسا ملک بنا رہے ہیں جو اب دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل کر ایک پائیدار، پُراعتماد اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دیوالیہ ہونے کے بلوم برگ
پڑھیں:
پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان اس بات کا عکاس ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی معیشت پر اعتماد کرتے ہیں۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے نئے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام وسائل استعمال کرے گی۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ شفافیت، عالمی معیار کی معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر فوری عمل درآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھارا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جاری معاشی و اقتصادی اصلاحات نے معیشت کو نئی سمت دی ہے اور شفاف پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کے فروغ کو بھی حکومتی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔