آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان وویمن ٹیم پہلے میچ میں آج (جمعرات) کو بنگلا دیش ویمنز کے خلاف کولمبو میں مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں ٹیم کو ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس میں سابق گورنر عمر چیمہ کی ضمانت منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔ عمر سرفراز چیمہ کی دیگر 4 مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی، عمرسرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہے۔