پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔
منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت متحرک ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیدال خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کیے ہیں تاکہ پارلیمانی معاملات میں جاری تنا کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تیار ہے تاہم عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ صورت حال کی بہتری کے لیے مسلم لیگ (ن) تحفظات دور کرے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا انتظار کرے تاکہ معاملے پر براہِ راست بات چیت ممکن ہو سکے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماں نے وزیراعظم کو پیپلز پارٹی سے جاری رابطوں اور پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی پر خود تنازع کے حل میں کردار ادا کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے اس سلسلے میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے سیکیورٹی واپس لینے اور دیگر تحفظات سے متعلق پارٹی مقف سے آگاہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وزیراعظم کی واپسی کے بعد تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کرتی رہوں گی: مریم نواز شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم کی واپسی تنازع کے حل
پڑھیں:
اچھا ہو گا مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان سے واپس آئے تو ان کا نام ملزموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا، آج ان کی اڈیالہ جیل میں پیشی ہے لیکن ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شیخ رشید بھارت کو کڑی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دماغ خراب ہے، اسے ایک اور "گولی" کی ضرورت ہے، ایسی ڈوز دی جائے گی کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر نہ وہاں بلا جی کے مندر کی گھنٹیاں بجیں گی، نہ چڑیا چہکے گی اور نہ ہی گھاس اُگے گی، دنیا خود سب کچھ دیکھے گی۔