نواز شریف کا پیپلز پارٹی سے تنازع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔
تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے حالیہ بیانات پیپلز پارٹی کی غیرضروری تنقید کا جواب ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ آنے کی دعوت دیں، موازنہ اور پھر مناظرہ بھی ہوگا، ن لیگ نے بلاول کا چیلنج قبول کر لیا
نواز شریف کے مؤقف کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایک سخت پریس کانفرنس میں مریم نواز پر دوبارہ تنقید کی، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو پنجاب پیپلز پارٹی سندھ کشیدگی مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کشیدگی مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف پیپلز پارٹی نواز شریف مریم نواز
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔