’’ یہ نوٹیفکیشن 2020 کا ہے اور اس پر مریم نواز کا ذکر تک بھی نہیں ہے ‘‘ صارف کا ندیم افضل چن کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر پرانا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی لیکن سوشل میڈیا صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن ہی 2020 کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس پر تحریر درج تھی کہ ’’ مریم نواز نے اپنی بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی کے نئے ٹائرز کیلئے وزارت خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے نکلوائے تھے‘‘۔
ندیم افضل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں نوٹیفکیشن بھی جوڑا گیا تھا جسے شائد انہوں نے غور سے دیکھا نہیں اور ساتھ کپشن میں لکھا کہ ’ سیلاب متاثرین انصاف مانگیں‘۔
توشہ خانہ 2کیس؛آخری گواہ پر جرح مکمل
ان کی پوسٹ پر ٹویٹر صارف نے طنزیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ چن صاحب آپ سر کے بال ہلکے کروائیں توآپ کو ہوش آئے، اس نوٹیفکیشن پر ڈائری نمبر 2020 کا ہے ، نوٹیفکیشن میں کہیں مریم نواز کا نام نہیں ہے ، یوتھیا پارٹی چھوڑ دی آپ نے لیکن آپ سے یوتھی وائرس ختم نہیں ہوا‘‘۔
چن صاب آپ سر کے بال ہلکے کروائیں آپ کو ہوش آئے،اس نوٹیفیکیشن پر ڈائری نمبر 2020 کا ہے نوٹیفیکیشن میں کہیں مریم نواز کا نام نہیں یوتھیا پارٹی چھوڑ دی آپ نے پر آپ سے یوتھی وائرس ختم نہیں ہوا https://t.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز ندیم افضل
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔