ڈاکٹر فتح محمد مری جامعہ سندھ کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر فتح محمد مری کو آئندہ چار برس کے لیے جامعہ سندھ کا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے باقاعدہ طور پر آج نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جامعہ سندھ میں وائس چانسلر کی آسامی گزشتہ 9 ماہ سے ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کی مدت مکمل ہونے کے باعث خالی تھی اور ڈاکٹر خلیل الرحمان کمباٹی بطور قائم مقام وائس چانسلر کام کر رہے تھے۔
تلاش کمیٹی نے جامعہ سندھ کے وی سی کے عہدے کے 3 نام وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھیجے تھے جن میں ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے سابق وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری 74.
ڈاکٹر خلیل الرحمان کمباٹی 63.20 نمبر حاصل کر کے دوسرے جبکہ ڈاکٹر طارق رحیم سومرو 63 نمبر حاصل کے تیسرے نمبر پر تھے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائس چانسلر
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا؛ نوٹیفکیشن جاری
سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔
پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر حسن پرویز ، محمد علی لطیف بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ ا سکے علاوہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی بورڈ میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال کا بورڈ آف گورنرز 3 سالہ مدت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔