محنت کش اتحاد کے ذریعے حقوق حاصل کرسکتے ہیں،قاسم جمال
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کورنگی انڈسٹریل کے دورے کے موقع پر این ایل ایف کی ملحقہ یونین انڈس فارما لیبریونین کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل ودیگر مشکلات پر بات چیت کی گئی۔ انڈس فارمالیبر یونین سی بی اے کے چیئرمین محمد اکرم، نائب صدر محمد حبیب، جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری مظہر خان، فنانس سیکرٹری آصف رضا ودیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قاسم جمال نے کہا کہ ٹریڈ یونینز کا کام جدوجہد اور کشمکش کا کام ہے۔ محنت کشوں کی مراعات میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ این ایل ایف نے ہمیشہ صنعتی ماحول میں بہتری پیدا کی ہے اور خوشگوار صنعتی ماحول سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔محنت کش اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں تو کوئی ان کا حق چھین نہیں سکتا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ صنعتی قوانین کی خلاف ورزی کی جاتی ہیں۔ انڈس فارما لیبر یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ نے کہا کہ این ایل ایف نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی ہے اور محنت کشوں کی ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے جس سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس کا یوکرین کے گیس نیٹ ورک پر بڑا حملہ، یوکرین کی جوابی کارروائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو، کیف: یوکرین کی سرکاری گیس کمپنی نافتوگاز نے کہا ہے کہ روس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے گیس ڈھانچے پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق شمال مشرقی خارکیف اور وسطی پولٹاوا ریجن میں 35 میزائل اور 60 ڈرونز داغے گئے، جن میں سے کچھ مار گرائے گئے لیکن تمام کو روکا نہ جا سکا۔
نافتوگاز کے چیئرمین سرگی کوریتسکی نے کہا کہ “ہمارے کئی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے کچھ نقصان انتہائی سنگین ہے”۔ یوکرین کی توانائی وزارت کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی بند ہوئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے یوکرین کے “فوجی و صنعتی کمپلیکس” کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر یوکرین نے جوابی کارروائی میں 1,400 کلومیٹر دور روس کے اورین برگ ریجن میں ایک آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ مقامی گورنر نے تصدیق کی کہ ایک صنعتی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔