چکلالہ، محنت کش کو دھوکے سے بلاکر گروہ نے گردہ نکال لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ چکلالہ کے علاقے میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث ملزمان نے محنت کش کو کام کے بہانے ساتھ لیجاکر گردہ نکال لیا.
ڈاکٹرکو درد کی شکایت پر دیکھانے پرگردہ نکالے جانے کا انکشاف ہوا، پولیس نے متاثرہ محنت کش کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق زین علی نے بتایاکہ دو سال قبل جمشید اور عرفان نے میری والدہ کو کہا کہ ہم نے رنگ کا ایک نیا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،کچھ دن تک گھر واپس نہیں آئیںگے، زین بھی سا تھ ہوگا.
مجھے دونوں کالے رنگ کی کار میں لے گئے، پہلے سے ڈرائیور موجود تھا، بیٹھتے ہی جمشید اور عر فان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب چلیں.
دونوں نے مجھے ایک جوس کا ڈبہ دیا اور خود اور ڈاکٹر نے بھی پیا جوس پینے کے بعد میں بیہوش ہوگیا، پانچ دن بعد مجھے ہوش آیا تو میں آمین عرف بنیامین کے گھر میں زخمی حالت میں پایا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ہو تو بھارت نہ جاؤں: مومنہ اقبال
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔حال ہی اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش ہوں، اگر میں اپنے ملک میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکی تو میرے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی بات نہیں ہو گی۔مومنہ اقبال نے مزید کہا ہے کہ مجھے پہلے اپنے لوگوں سے پیار و محبت چاہیے بعد میں کچھ اور لیکن میں اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ یہاں مجھے جو عزت ملتی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔