جنرل سیکرٹری ایپوا کی چیئرمینEOBIسے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین EOBI ڈاکٹر جاوید احمد شیخ سے جنرل سیکرٹری EPWA علمدار رضا کی سوشل پنشنرز کے چند اہم حل طلب معاملات پر گزشتہ دنوں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان اسٹیل اور EOBI کے درمیان 2021-2022 کی خط و کتابت کے حوالے سے سوشل پنشنرز کو مکمل ایریئر کی عدم ادائیگی تاحال نہ ہونے پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین EOBI نے یقین دلایا کہ ان کے ادارے کی جانب سے نا انصافی نہیں ہو گی اور بہت جلد دفتری و قانونی کارروائی مکمل ہو گی جس کی روشنی میں حقدار کو حق حاصل ہو گا۔ چیئرمین EOBI نے پنشنرز کا ایک مطالبہ کہ تمام ریجنز میں یکساں کلیم فارم جاری کرنے پر اتفاق کیا اور اس حوالے سے جلد احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔ جنرل سیکرٹری EPWA نے چیئرمین سے ہر ماہ کسی بھی ریجن میں پنشنرز سے بالمشافہ ملاقات کی رائے دی تا کہ پنشنرز اپنے مسائل چیئرمین کے روبرو پیش کر سکیں، چیئرمین ڈاکٹر جاوید نے اس تجویز پر مشاورت کرنے کا عندیہ دیا۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر / ریجنل ہیڈ EOBI بن قاسم انور علی جمالی اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن چیئرمین ابریز مظفر بھی موجود تھے۔ جنرل سیکرٹری ایپوا علمدار رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین ایپوا اظفر شمیم کا سوشل پنشنرز سے مکمل ایریئر کی ادائیگی حاصل کرنے کا عزم ایپوا کی ٹیم کی کاوشوں اور سوشل پنشنرز کی دعاؤں سے ضرور جلد ہی تکمیل کو پہنچے گا کیونکہ یہ قانونی اور اخلاق طور پر ان کا حق ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری
پڑھیں:
شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
سوشل میڈیا پرگزشتہ دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص شاپنگ مال میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں اس کا چہرہ واضح نہیں ہوا مگر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔
صحافی زاہد گشکوری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مشن نے کینیڈا میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کا سراغ لگا لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے معروف اینکر شاہزیب خانزادہ اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن کی شاہزیب خانزادہ سے بدتمیزی، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل
پوسٹ کے مطابق شاہد بھٹی گوجرانوالہ پاکستان کا رہائشی ہے اور کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ایک سیاسی جماعت کا بھی سرگرم رکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہراساں کرنے والے کے دو مزید ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے اور تینوں کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Super Exclusive: Pak Mission in Canada traces out the alleged harasser, Shahid Bhatti, who misbehaved with prominent anchor #ShahzebKhanzada’s family. The habitual harasser is from Gujranwala, Pakistan working as a real estate agent in Ontario, Canada. He’s also an active member… pic.twitter.com/cNERVgY5cN
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) November 18, 2025
واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شاہزیب خانزادہ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے
شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص مزید کہتا ہے کہ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی آپ لوگوں نے جو کچھ کیا اس پر بھی شرم محسوس کرنی چاہیے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سینیئر صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہزیب خانزادہ شاہزیب خانزادہ ہراسانی