اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار
مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے۔
چیکنگ معمول کا حصہ ہے اور سب شہریوں کے لیے یکساں ہے”
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر چیکنگ ایک معمول کا عمل ہے، اور یہ تمام شہریوں کے لیے برابر ہے، کسی خاص علاقے یا شناخت کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔
افواہوں پر کان نہ دھریں، شکایت ہو تو 15 پر اطلاع دیں
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، اور کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کے لیے فوری طور پر 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس
پڑھیں:
علیمہ خان کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان،سڑک پر پولیس کی پانی سے کارروائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد سڑک پر کشیدگی برقرار رہی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے صبح ہی اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند کر دیے اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے دھرنا جاری رکھا اور سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
علیمہ خان کے دھرنا ختم نہ کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی، تاہم دھرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی نقل و حرکت کو ممکن بنانے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن علیمہ خان نے اس سے انکار کر دیا۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ احتجاج عمران خان کی رہائی اور سیاسی مطالبات کے حق میں جاری رہے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان