معروف ادیب و کالم نگار، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف درد دل رکھنے والی شخصیات ہیں۔

’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور صحافی مجھے بہت سی شخصیات سے ملاقات کا موقع ملا۔ ’جب آپ کسی شخصیت سے ملتے ہیں اور انٹرویو کرتے ہیں تو آپ کو اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔‘

انہوں نے کہاکہ لکھتے ہوئے کبھی بھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، معروف صحافی نصراللہ خان عزیز (مرحوم) کا قول ہے کہ وہ صحافی ہی نہیں جو اپنے لکھے پر پکڑا جائے۔ میں جب بھی لکھتا ہوں تو یہ جملہ میرے سامنے آ جاتا ہے، اس لیے تہذیب کے دائرے میں رہ کر لکھتا ہوں۔

’مولانا مودودی ہمارے معاشرے میں پیدا ہونے والی بہت بڑی شخصیت تھے‘

ڈاکٹر فاروق عادل نے کہاکہ جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی مرحوم کا تازہ پرنٹ آپ کو بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات میں نظر آتا ہے۔ وہ ہمارے معاشرے میں پیدا ہونے والی بہت بڑی شخصیت تھے۔

انہوں نے کہاکہ 1974 میں مولانا مودودی نے جامعہ پنجاب کے فیصل آڈیٹوریم میں سیرت پر تقریر کی، جہاں سرگودھا سے کچھ لوگ یہ تقریر سننے کے لیے آئے تھے، اور میرے والد نے مجھے بھی ان کے ساتھ بھیجا۔

فاروق عادل نے کہاکہ میں نے وہاں سے کچھ تہذیب سیکھی، مثلاً لوگوں کو کیسے مخاطب کرنا ہے، اور اپنے سے چھوٹے لوگوں سے کیسے بات کرنی ہے۔

نوابزادہ نصراللہ مرحوم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایک بار کراچی میں شادی کی ایک تقریب میں وہ موجود تھے، جہاں اس بات کا اہتمام کیا گیا تھا کہ ان سے کوئی سیاسی بات نہ ہو سکے۔

فاروق عادل کے مطابق وہ ان کے پاس پہنچے اور پوچھا کہ آپ کا دوسرا مجموعہ کلام کب آرہا ہے، تو نوابزادہ نصراللہ مرحوم نے جواب دیا کہ بالآخر آپ نے بات نکال ہی لی۔

’آصف زرداری بے وجہ ضابطوں کی پرواہ نہ کرنے والی شخصیت ہیں‘

آصف زرداری کے حوالے سے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ خوش باش اور بے وجہ ضابطوں کی پرواہ نہ کرنے والی شخصیت ہیں، اس کے علاوہ وہ بہت درد دل رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عادل نے کہاکہ آصف زرداری جس جیل میں بھی جاتے وہاں کے عملے اور قیدیوں کے مسائل کا انہیں علم ہوتا تھا، اور بغیر کسی کو بتائے ان کی مدد کر دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے جیلوں میں کبوتر بھی پالے اور اپنے ہاتھ سے ان کو دانہ ڈالتے تھے، جبکہ ان کے نام بھی رکھے ہوتے تھے۔

انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری جب لاہور کی جیل میں تھے تو لوگ مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ کررہے تھے، جس پر انہوں نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کردیا اور کسی کی ذمہ داری لگا دی، جس کے بعد یہ مسجد بن گئی۔

فاروق عادل نے مزید بتایا کہ کراچی کی جیل کا کچن اور ڈرینج سسٹم تباہ و برباد تھا جو آصف زرداری نے ٹھیک کرا دیا۔

’نواز شریف حساس طبیعت کے مالک اور درد دل رکھتے ہیں‘

سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف درد دل رکھنے والے اور حساس آدمی ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ میں نے نواز شریف کو ایک بچی کی عیادت کرتے ہوئے دیکھا، تو اس لمحے یوں لگا جیسے ایک والد کسی بچی کے لیے دل گرفتہ ہوتا ہے، وہی تاثر نواز شریف کے چہرے پر تھا۔

انہوں نے کہاکہ ایک بار سابق صدر مملکت ممنون حسین خطاب کررہے تھے تو میں نے دیکھا کہ نواز شریف کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔

سابق صدر مملکت ممنون حسین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ممنون حسین مختلف مزاج کے آدمی تھے، ہر وقت درود شریف پڑھتے رہتے تھے اور تہجد گزار بھی تھے۔

ڈاکٹر فاروق عادل کے مطابق ایک بار کسی نے ان سے کہا کہ آپ ٹشو پیپر کیوں استعمال نہیں کرتے، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں رومال سے بھی یہ کام لے سکتا ہوں، سرکار کا خرچہ کرانا ضروری نہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ممنون حسین بحیثیت صدر مملکت نائیجیریا سے واپسی پر ایک جگہ رکے جہاں سیل لگی ہوئی تھی، تو انہیں شاپنگ کرنے کا کہا گیا لیکن وہ انکاری ہوگئے کہ سرکار کے خرچے پر اپنے لیے شاپنگ نہیں کروں گا۔

’عمران خان نے کہا مشرف کا معاملہ نواز شریف کا مسئلہ ہے میرا نہیں‘

سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عادل نے کہاکہ 2013 کے انتخابات سے قبل عمران خان کراچی میں منشور پیش کرنے کے لیے آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ اگر آپ وزیراعظم بن گئے تو جنرل مشرف کے اقدامات پر آپ کی پالیسی کیا ہوگی، تو انہوں نے فوراً کہاکہ یہ میرا نہیں نواز شریف کا مسئلہ ہے۔ اس سے ان کی شخصیت کی گہرائی کا خلاصہ سمجھ آ سکتا ہے۔

گلوکارہ نیرہ نور کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل سے گاتی تھیں اور وہ دل پر نقش ہو جاتا تھا، وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

ایک واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ایک بار ان کے گھر آرام کیا تو جس بستر پر انہوں نے آرام کیا وہ آج بھی ان کے گھر میں محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ادیب و کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل رحمت اللعالمین اتھارٹی عمران خان مولانا مودودی نواز شریف وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ادیب و کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل مولانا مودودی نواز شریف وی نیوز ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا ہوئے انہوں نے کہاکہ فاروق عادل نے کہاکہ واقعہ سناتے ہوئے مولانا مودودی کرتے ہوئے ان کے حوالے سے انہوں نے ا صدر مملکت نواز شریف کہاکہ ا ایک بار سے بات کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف