data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ملازمین یونین کے انتخابات 9 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں جس میں ملازمین کی طرف سے 4 گروپ حصہ لے رہے ہیں اور 6 ہزار ملازمین اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ سب سے پہلے نمبر پر جو گروپ ہے وہ غازی گروپ، دوسرے نمبر پر گروپ جو ہے وہ انقلاب گروپ، اور اخوت گروپ اور ملازمین اتحاد گروپ شامل ہیں۔ گزشتہ عرصے میں جس یونین کا ملازمین پر اعتماد کیا گیا تھا، وہ غازی گروپ کی یونین تھی۔ غازی گروپ وہ گروپ ہے جو نصف صدی سے ملازمین کی خدمت کر رہا ہے اور ملازمین کے جو حقوق ہیں اس کو نمایاں کیا ہے۔ اس حقوق کی ادائیگی میں کردار ادا کیا ہے۔ ہاؤس ریکوزیشن ملازمین کے لیے زمین کا حصول اور لیوانکیشمٹ اور دیگر تمام ایسے امور غازی گروپ کے دور میں ہوئے ہیں اور گزشتہ ڈھائی سالوں کی کارکردگی الحمدللہ ایک طویل فہرست ہے۔44فیصد ہاؤس ریکوزیشن کے لیے مسلسل کوشش جاری ہیں۔ عدالت سے حکم نامہ جاری ہونے کے باجود عدم ادائیگی پر دوبارہ توہین عدالت میں غازی گروپ گیا ہے۔ 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے لیے صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو یونیورسٹی مدعو کیا اور انہوں نے 780 ملین کی گرانٹ کی ادائیگی کر دی ہے۔ اس کے احکامات کے لیے کوشش جاری ہے۔ ملازمین کے بچوں کی بھرتی غازی گروپ کے دور میں ہوئی ہے اسی طرح عزت نفس کی بحالی کامیابیوں کے تسلسل احساس محرومی سے ازالے کے لیے غازی گروپ میدان کے اندر موجود ہے، جس کے صدر چوہدری بشارت محمود اور سیکرٹری جنرل طیب اعجاز خان اور پوری ٹیم موجود ہیں، نڈراور بے باک قیادت ہے۔ذاتی مفادات اور کرپشن سے پاک ہیں۔ چوہدری بشارت محمود اور طیب اعجاز خان نے کہا کہ ملازمین اس بار بھی غازی گروپ پر اعتماد کریں انشاء اللہ جو کام باقی رہ گئے ہیں وہ ہم اولین ترجیح میں کریں گے۔ ہماری سابقہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔ الحمدللہ ملازمین کی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیا اور 45 دن ملازمین حقوق پر جدوجہد کی احتجاج کیا 9اکتوبر کو ملازمین جوق در جوق غازی گروپ کے پرچم کے نشان پر مہر لگائیں اور واضح اکثریت سے غازی گروپ کو کامیاب کریں جس کی نڈر لیڈرشپ ملازمین حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی غازی گروپ کی کامیابی ہی ملازمین کی کامیابی ہے پنجاب یونیورسٹی میں اس وقت غازی گروپ کی پہلی پوزیشن نظر آرہی ہے اور ملازمین غازی گروپ پر اعتماد کرتے ہیں اور نو اکتوبر کو غازی گروپ انشاء اللہ جیتے گا۔

 

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کی غازی گروپ کے لیے

پڑھیں:

عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹرکمانڈراوروِنگ کمانڈرکا پی ٹی اے کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-02-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر محمد اکرم اور وِنگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون)دورہ کیااور عہداران سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی اے ساؤتھ زون ڈاکٹر دانش امان، سینئر نائب صدر کاٹی زاہد حمید، ڈی ایس پی کورنگی پولیس اسلم جوئیہ، ایس ایچ او کورنگی پولیس علی نیازی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں صنعتی علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور اسنیپ چیکنگ میں حالیہ اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کی مسلسل کاوشوں، خدمات اور بھرپور کمٹمنٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مہمانانِ گرامی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں شیلڈ اور آیات کے فریم پیش کیے گئے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین