صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں، پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے بیانات پر ردعمل سامنے آ گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو ہر بات پر  مرسُو مرسُو  کرتے ہیں وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں، سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں، پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل

دیوان علی چغتائی نے پیپلز پارٹی سیاسی امور کی نگران فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کو مزید ایک رکن کی حمایت مل گئی، وزیراعظم انوارالحق کے اتحادی رکن دیوان چغتائی نے بھی علیحدگی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دیوان علی چغتائی نے پیپلز پارٹی سیاسی امور کی نگران فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی پی پی رہنما چودھری محمد ریاض، ضیاء القمر اور سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کی حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلائیں گے، بلاول بھٹو
  • اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری
  • اشتعال انگیزی، قتل کےفتوؤں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے
  • کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
  • عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • شرجیل میمن کی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ انجینئر عثمان
  • اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
  • وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل