وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔

لاہور میں قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔

پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔

مریم نواز نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی خوش حالی میری اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ مریم نواز

پڑھیں:

فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کیخلاف جنگ میں وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، چیف آف ڈیفنس کے عہدے کے لیے ان سے اچھا کون ہوسکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ایکس پیج پر جاری کردہ ویڈیو پیغام کے ساتھ مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے زیادہ اچھی تقرری چیف آف ڈیفنس کے لئے کیا ہوسکتی ہے، انہوں نے بھارت کیساتھ جنگ میں وار ٹائم لیڈر شپ دکھائی۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے زیادہ اچھی تقرری چیف آف ڈیفنس کے لئے کیا ہوسکتی ہے،انہوں نے بھارت کیساتھ جنگ میں وار ٹائم لیڈر شپ دکھائی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز pic.twitter.com/wtL7LBNcfO

— PMLN (@pmln_org) November 16, 2025

 

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میں حلفاً یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یا نوازشریف صاحب نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا، انہوں نے ہم سے انتقام لیا تھا۔ ان سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لیا ہے‘۔

میں حلفاً یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یا نوازشریف صاحب نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا، انہوں نے ہم سے انتقام لیا تھا۔ ان سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف pic.twitter.com/W1qGOLmaMO

— PMLN (@pmln_org) November 16, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل نے وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کیلئےان سے بہترکوئی نہیں، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے:مریم نواز
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے، مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو مئی جیسا جواب ملے گا، فیلڈ مارشل
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیاجائے جیسا مئی میں دیا تھا:فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر