وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اگر اپنی اقدار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو جائے تو وہ اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔ قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ امانت ہے جسے دیانت، اخلاص، انصاف اور شفاف احتساب کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اینڈ گورننس میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اب ڈاکٹر شہباز شریف بن گئے

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں نوجوان آبادی سے مالا مال ممالک ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کے مواقع فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو تنازعات، غربت اور باہمی اختلافات جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، ایسے میں ہمیں اپنے دین کی تعلیمات پر مضبوطی سے کاربند رہنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیڈر شپ خدمت، دیانت اور جوابدہی کا نام ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب مسلمانوں نے ان اصولوں کو اپنایا تو وہ دنیا کی رہنمائی کرنے لگے۔ انہوں نے علامہ اقبال کا شعر پڑھتے ہوئے کہا:
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم

تقریب میں ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ امینہ میمونہ سکندریہ، وزرا اور تعلیمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ملکہ تنکو عزیزہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’قیادت اور طرز حکمرانی میں مثالی خدمات‘ پر اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا پاکستان ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملائیشیا وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا پاکستان ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملائیشیا وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا

پڑھیں:

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، شہباز شریف

ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں،وزیراعظم
خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت امن اہم ہے، مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انورابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت مثبت بات چیت ہوئی، دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی، اس دورے سے باہمی تعلقات کو تقویت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کہ ملائیشین وزیرِاعظم نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے اپنا وژن پیش کیا ہے، ان شعبوں میں ملائیشیا نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان ان کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ
  • ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
  • کوالالمپور: شہبازشریف کو ’طرزحکمرانی‘ کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند تفویض
  • وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل
  • پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم
  • ملائیشیا سے ہم بہت کچھ امپورٹ کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ