اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے۔پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اُن کی بہن کی حکمرانی ہے۔ علی امین کے مخالف گروپ کو مسلسل ملاقاتیں دلوائی گئیں۔ وہ عملاً پارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ جنیداکبر کو علی امین کے بغض میں لایا گیا ۔ کچھ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں تقسیم اپریل2024 سےزیادہ ہوئی، علیمہ خان کوتشویش تھی کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی پر قبضہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی کونتھیاگلی ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکی ڈیل ہوچکی تھی، علی امین اسٹیبلشمنٹ کو گارنٹی دے رہے تھے بانی کو لیکرجائیں گے، اس گارنٹی میں امریکن اوورسیز بھی شامل تھے۔
سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز، تمام فائل ورک اور دفتری امور ڈیجیٹلائز ہوں گے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے کم ہو کر3 لاکھ66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا