فیصل ترکئی اور عاقب اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی کے استعفے منظور کر لیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی سے استعفے مانگے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کابینہ کے 2 وزراء فیصل ترکئی اور عاقب اللّٰہ نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیبر پختونخوا: دو وزراء عاقب اللّٰہ، فیصل ترکئی نے استعفیٰ دیدیا

خیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور دونوں وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے اور ان کی وزارتیں تبدیل کرنا چاہتے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ نے جب انہیں بتایا تو دونوں نے اپنے استعفے علی امین گنڈاپور کو ارسال کر دیے، جس کے بعد تحریکِ انصاف حکومت میں ایک مرتبہ پھر اختلافات اور گروپ بندی میں شدت آ گئی۔

صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وزیرِ تعلیم کی حیثیت سے میں نے اپنے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق شفافیت، میرٹ اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات رہی کہ مجھے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور ترقی کے عمل کا حصہ بنایا گیا تاہم میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ویژن کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھوں گا۔

اسی طرح صوبائی وزیرِ آبپاشی عاقب اللّٰہ خان نے بھی اپنے استعفے میں اعتراف کیا کہ وزارت کے دوران میں نے عمران خان کے اعتماد پر پورا اترنے اور محکمۂ آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور وزراء عاقب الل فیصل ترکئی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں‘صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ بھی موجودہیں
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی
  • سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی
  • وفاق خیبرپختونخوا سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے: سہیل آفریدی
  • غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت ایکشن کا حکم