لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وسائل، خزانے اور پانی پر سب سے پہلے پنجاب کے عوام کا حق ہے۔ اس کے بعد کسی اور کا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما پنجاب کے سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں۔ کیا یہ مشورہ ان کو مودی نے دیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور لسانی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش پیپلز پارٹی خود کر رہی ہے، وہ بھی ایک منظم مہم کے تحت۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر آپ کو سوال و جواب کرنا ہے تو اسمبلی کا فورم موجود ہے۔ اگر خود حاضر نہیں ہو سکتے تو آپ کے ارکان تو وہاں موجود ہیں۔ مگر جب آپ میڈیا پر آ کر پنجاب کے سیلاب جیسے حساس مسئلے پر اپنی مردہ سیاست کو زندہ کریں گے تو جواب بھی میڈیا پر ہی دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مریم نواز کی کامیابی اور عوامی خدمت سے تکلیف ہو رہی ہے، کیونکہ اب سندھ کے عوام بھی مریم نواز کو یاد کرتے ہیں۔ "مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ پنجاب کے عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی۔ سندھ  میں گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ہی خاندان کے قبضے میں ہے۔ وہاں عوام کی خدمت کے کون سے کارنامے سرانجام دئیے گئے؟ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پنجاب کے

پڑھیں:

پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں

---فائل فوٹو 

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے  ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری
  • کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
  • پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں
  • عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے: فیصل راٹھور
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
  • وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل