خیبر پی کے ‘ 2 وزیر مستعفی دوبارہ سوچ لیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ایم این اے و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ جبکہ رکن قومی اسمبلی و سابق سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے بھائی فیصل خان ترکئی نے اپنی اپنی وزارتوں سے استعفے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیئے ہیں۔ وزیر آبپاشی عاقب اللہ نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرکے مجھے آبپاشی کے محکمے کا قلمدان سپرد کیا۔ بطور ورکر کام کرتا رہوں گا۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے وزیراعلیٰ کو ارسال کردہ استعفیٰ میں کہا کہ میں نے عمران خان کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم میں شفافیت، اعلیٰ کارکردگی اور میرٹ کے نفاذ کیلئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے وقت میں پوری پوری کوشش کی۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے۔ اس میں بنیادی اختلافات نہیں۔ دونوں وزراء اپنے استعفوں پر دوبارہ سوچ لیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے گزارش کروں گا کہ استعفے قبول نہ کریں۔ گڈ گورننس کیلئے سب کو ساتھ کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم چودھری انورالحق کو بھجوا دیا۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو پیپلز پارٹی نے متبادل وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔
مزید :