پی ٹی آئی کے سینیٹروں نے سینیٹ ہال میں اپنی سینیٹ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سینیٹروں نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے سینیٹ ہال میں اپنی سینیٹ لگادی۔
پی ٹی آئی ارکان نے احتجاجی ایوان میں خطاب کیا جبکہ سینیٹر عون عباس نے اجلاس کی صدارت کی۔
پی ٹی آئی سینیٹر زمین پر بیٹھ کر اجلاس میں شریک ہوئے، سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پی ٹی آئی سینیٹ میں قرارداد پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔
عون عباس نے پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس جمعے تک ملتوی کردیا، بعد میں پی ٹی آئی سینیٹرز ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی سینیٹ
پڑھیں:
ایوانِ صدر میں پروقار تقریب؛ صدرِ مملکت آصف نے شاہ اردن کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، چئیر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو ، ائیر چیف اور نیول چیف سمیت اعلی عسکری وسول حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا۔ شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کوبھی اردن کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا ۔
شاہ عبداللہ دوم کو دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، عالمی و علاقائی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔