اسلام آباد، ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کیجانب سے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی نمائندوں کے مابین سیاسی رابطے اور تعاون انتہائی ضروری ہیں۔ جامع مکالمہ اور اجتماعی کوششیں نہ صرف جمہوریت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے آج ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، خطے اور عالمی حالات کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے شرکاء کو اپنی وزارتوں سے متعلق معاملات پر آگاہ کیا اور تفصیلی گفتگو کی۔
ظہرانے میں پارلیمانی رہنماوں اور سینیٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سینیٹر عطاء الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ہدایت اللہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر عامر چشتی شامل تھے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی نمائندوں کے مابین سیاسی رابطے اور تعاون انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جامع مکالمہ اور اجتماعی کوششیں نہ صرف جمہوریت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں سیاسی قیادت کو قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، تاکہ درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔