Nawaiwaqt:
2025-11-18@23:46:52 GMT

پی ٹی آئی آج اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائے گی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

پی ٹی آئی آج اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائے گی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سینٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف آج منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا۔ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو قوم کی آواز بننے کی ہدایت جاری کر دی۔  بیرسٹر علی ظفر نے بانی عمران خان کا پیغام پارلیمانی پارٹی کو پہنچایا۔ اجلاس میں وادی تیراہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا اور تمام ارکان اسمبلی کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ نومنتخب سینیٹرز کو خوش آمدید کہا گیا۔ پارلیمانی پارٹی کے مطابق پارٹی قیادت و رہنماؤں کے خلاف من گھڑت مقدمات پر اظہار تشویش کیا گیا اور پارلیمانی پارٹی نے مقدمات فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پشاور جلسہ کے انعقاد پر تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سمیت تمام قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے بارز کے انتخاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی۔  علاوہ ازیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ارکان بانی پی ٹی آئی  کو لگائی گئی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا اور کہاکہ تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اڈیالہ جا کر چند وکلا غلط معلومات پہنچاتے ہیں۔ ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ جیل کچھ نہیں بتایا جاتا۔ اڈیالہ میں چند رہنماؤں اور صرف مخصوص گروپ کا مؤقف پہنچایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی تحریک انصاف اڈیالہ جیل

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع  کردیا مظاہرین کے بینرز  پر درج نعرے  ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مستردٗ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپوزیشن اتحاد، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

27ویں ترمیم کو 13 نومبر کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد قانون کا درجہ دیا گیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی،

اس قانون نے عدلیہ اور فوج میں بڑی ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں متعارف کرائیں، جبکہ قانونی حلقوں، سابق اور موجودہ ججوں نے اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔

جمعہ کو ایک اجلاس میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے عہد کیا تھا کہ وہ آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرے گی، اسی منصوبے کے تحت آج اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مسترد‘، اور ’عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک بھی احتجاجی مارچ کریں گے تاکہ 27ویں ترمیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔

احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر شامل تھے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی سے چیئرنگ کراس تک مارچ کیا تاکہ 27 ویں ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج درج کرایا جا سکے۔

گزشتہ ہفتے، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 27 ویں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

گزشتہ سال اپریل میں قائم ہونے والی تحریک تحفظ آئین پاکستان، 6 اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے، جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے، جولائی میں اس نے اپنی تنظیمی ساخت کو باضابطہ شکل دی تھی اور حکومت مخالف تمام احتجاجی تحریکوں کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
  • پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل
  • تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟
  • پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن، راؤ کامران صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب
  • اگر انتخاب مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ ہوتے تو مزید سیٹوں پر فتح حاصل ہوتی، مایاوتی
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل