بانی پی ٹی آئی کا اپنی ہی جماعت پر عدم اعتماد کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، بانی تحریک انصاف کے بڑے فیصلے، اپنی ہی پارٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے سیاسی فیصلوں کا اختیار پی ٹی آئی قیادت سے واپس لے لیا ہے، بانی نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کوئی بھی فیصلہ پارلیمانی پارٹی میں کرے اور محمود خان اچکزئی کو رپورٹ کرے۔
بانی تحریک انصاف نے جیل سے باہر اپنا سیاسی نمائندہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو مقرر کر دیا، کوئی بھی احتجاجی تحریک پی ٹی آئی نہیں بلکہ تحریک تحفظ آئین لیڈ کرے گی۔ بانی نے سلمان اکرم راجہ کو علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے بھی ملنے کی ہدایت کر دی، سلمان اکرم راجہ بانی تحریک انصاف کا پیغام تحریک تحفظ آئین کو پہنچائے گی۔ پارلیمانی پارٹی میں جنید اکبر ایک دفعہ پھر سلمان اکرم راجہ پر برس پڑے، جو لوگ اڈیالہ ملاقات کے لیے جاتے ہیں وہ اپنی تعریفیں اور ہماری شکائیتں لگا آتے ہیں۔
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جنید اکبر نے شکووں بھری تقریر سلمان اکرم راجہ کی طرف دیکھ کر کی، نثار جٹ نے بھی پارلیمانی کمیٹی میں پارٹی قیادت کے خلاف سخت تقریر کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔