پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات دی ہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تفصیلات دونگا،بانی کے مطابق پارٹی عہدیداروں پر منحصر ہے کہ انہوں نے عوام کے ساتھ چلنا ہے یا پیچھے ہی رہنا ہے،بانی پی ٹی آئی کے مطابق جلسے کے انتظامات بہتر ہوسکتے تھے،بانی پی ٹی آئی تک جلسے سے متعلق کچھ معلومات پہنچی ہیں۔جلسے کی جگہ کے تعین پر بانی نے بات کی ہے۔
بانی تک معلومات پہنچی ہیں جلسہ گاہ میں انتظامات صحیح نہیں تھے مٹی اڑ رہی تھی۔جلسے میں جوتے دکھانے کے واقعہ پر بانی نے کہا ہم نے عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔علیمہ خان براہ راست پارٹی امور میں دخل اندازی نہیں کرتیں۔علیمہ خان صر بانی پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچاتی ہیں۔بانی کی واضع ہدایات ہیں پارٹی عہدیداران اور لیڈران نے ہی پارٹی چلانی ہے۔جلسے پر عدم اطمینان کی بات نہیں کرونگا لیکن انتظامات پر انہوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ ریاست دوست بیانیہ ہے۔
آئین اور قانون ک بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ نہیں ہوتا۔مجھے نہیں سمجھ آرہی آپ کس ریاست مخالف ٹویٹ کی بات کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی اور گنڈا پور صاحب کی میٹنگ سے متعلق گنڈا پور ہی بتا سکتے ہیں کیا بات ہوئی ہے۔نو مئی کے مقدمات واٹس ایپ پر چلائے جارہے ہیں۔بانی نے کہا ہے یہ انکے آئینی اور قانونی حقوق کی نفی ہے۔بانی نے کہا ہے واٹس ایپ ٹرائل کو ہائی کورٹ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے۔بانی نو مئی کے ٹرائل میں نہ اپنے وکلا سے بات کرسکتے ہیں نہ گواہ کو دیکھ سکتے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے: مریم نواز ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔