عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشری بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کردیا گیا ہے۔ خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن کو سونپ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے تقریبا 40 افراد پر مشتمل عملیکا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیاہے۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رف نے عملیکے تبادلیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ خصوصی جیل کے لیے سکیورٹی اور نگرانی کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے، 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 24 گھنٹے خصوصی جیل میں تعینات رہیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعورت کی تعلیم، قوم کی ترقی عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منتقل کیے جانیکا امکان کو اڈیالہ جیل سے ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو خصوصی جیل پی ٹی آئی ہے ذرائع
پڑھیں:
عمران خان کا علیمہ خان اور گنڈا پور کی بیان بازی کا نوٹس، اہم ہدایت جاری
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پبلک میں اس طرح ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں، ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو رہا ہے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے وہ انتظامی معاملات میں جس کو چاہے تبدیل کرے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے بتایا کہ عمر ایوب کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔