پاک بحریہ کی مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پاک بحریہ نے بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر کمانڈر کوسٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کی حفاظت میں مینگرووز کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور آئی یو سی این کا پاک بحریہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کا اہم حصہ ہے۔ اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان شجرکاری مہمات کے ذریعے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
کمانڈر کوسٹ کا مزید کہنا تھا کہ سمندری حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی پاک بحریہ کے ماحولیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں۔ مینگروو شجرکاری مہم اسی سلسلے میں پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی مظہر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے
پڑھیں:
ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں خسرہ اور روبیلا کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم آج سے باقاعدہ شروع ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق یہ مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین دی جائے گی۔
ملک کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے تقریباً 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین بھی فراہم کی جائے گی۔
ویکسین سرکاری صحت مراکز، اسکول، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔ ہر صوبے میں بچوں کو ویکسین کی تعداد مختلف ہے، جیسے پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ، سندھ میں 84 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار، خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار، جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بالترتیب 1 لاکھ 36 ہزار اور 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور انہیں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ کریں تاکہ ملک میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔