عمران خان نے علیمہ خان کو پارٹی امور میں مداخلت سے روک د یا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں دخل اندازی سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنما حال ہی میں عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران علیمہ خان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کے بعض معاملات سے متعلق انہیں جو اطلاعات دی جا رہی ہیں، وہ یکطرفہ اور گمراہ کن ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے شکایت کی کہ عمران خان کی ان سے براہِ راست ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، اور علیمہ خان نے خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق بعض حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے۔ اسی تناظر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حالیہ ملاقات میں عمران خان کو صورت حال کی اصل تصویر سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب، علیمہ خان نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں وکیل سلمان اکرم راجہ سے اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔ علیمہ کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نہ صرف ان کے وکیل ہیں بلکہ انہیں خاندان کا فرد تصور کیا جاتا ہے، اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی، جس میں قومی امور اور حالیہ غیر ملکی دوروں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی کو حالیہ بین الاقوامی دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال، ساتھ ہی کامیاب مذاکرات کی تفصیلات پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو آزاد کشمیر میں سیاسی پیش رفت اور مذاکراتی عمل کی کامیابیوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، یہ دورہ ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ملائیشیا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے میاں نواز شریف کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی تھی، تاہم نواز شریف نے مصروفیات کے باعث اس دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی مناسب وقت پر دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر صورت حال جاتی امرا شہباز شریف ملاقات نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز