پشاور، تحریک انصاف کے جلسے میں بدسلوکی پر کارکنوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور:
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز کو کنٹینرز پر سے دھکے دینے اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے ورکرز نے شرکت کی۔
ورکرز کا کہنا تھا کہ جلسے میں ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ورکرز کو کنٹینرز پر سے اتار دیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ورکرز کو عزت نہ دی گئی تو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج جلسوں میں اپنے پیسوں شرکت کرتے ہیں لیکن ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی احتجاج میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورکرز کو
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔