ٹنڈوجام،سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ ایگریکلچرل ریسرچ کے ھال میں سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئیتقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو، ڈائریکٹر سندھ ایگریکلچرل سینٹر ٹنڈوجام ڈاکٹر امداد سوھو تھے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ سندھ ایگریکلچرل ریسرچ کے ملازمین ادارے کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان ملازمین کی انتھک محنت سے یہ ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کے جائز مطالبات پرموشن، تبادلہ سمیت دیگر مسائل کو ہرممکن حل کرنے کی کوشش کی جائے گی سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملوک اجن، جنرل سیکریٹری شریف کاٹھیو، سینئر نائب صدر غلام شبیر جتوئی، نائب صدر محمود مگسی نے کہا کہ سارینگا نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور کئی مسائل کو حل بھی کرایا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سندھ بھر میں ملازمین کے مطالبات کے لئے احتجاج کے دوران بھی ہم نے ٹنڈوجام سمیت سندھ بھر میں احتجاج کیا اور ملازمین کے مسائل کو حل کرایا ہے۔