Islam Times:
2025-10-04@16:48:35 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت ہوا، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائیگا۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سبب سیشن نہیں ہوگا، قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوگا، بزنس ایڈوائزری کونسل کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان کچھ دیر تک کیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا  کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اس لئے ہم صرف ڈار کی تقریر سننے آگئے تھے ۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی نے  صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ  آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی واک آؤٹ جاری رکھے گی۔

ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا
  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی اجلاس؛ نیشنل پریس کلب پر پولیس دھاوے کیخلاف صحافیوں کا بائیکاٹ
  • مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے‘ اسپیکر قومی اسمبلی
  • ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو