کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا 7 اکتوبر کو فلسطین کی حمایت میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
فلسطین و غزہ کی صورتحال اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے سات اکتوبر کو فلسطین کی حمایت میں کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے فلسطینی عوام کی حمایت میں سات اکتوبر کو کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کوئٹہ میں فلسطین و غزہ کی صورتحال اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے سے منعقدہ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی اور عبدالولی خان شاکر، مجلس وحدت مسلمین حاجی غلام حسین اخلاقی، محمد یونس اور محمد رضا اخلاقی، شیعہ علماء کونسل کے اکبر حسین زاہدی اور علامہ محمد جمعہ اسدی، جبکہ ان کے علاوہ جمعیت علمائے پاکستان، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، اسلامی تحریک، تنظیم اسلامی، جماعت اہلحدیث اور جمعیت اتحاد العلماء کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر غزہ و فلسطین میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی یہودی درندگی، ظلم و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور دو ریاستی حل کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری صرف فلسطین کو تسلیم کرنے اور مذمت کے بجائے اسرائیلی یہودی مظالم کا راستہ روک لیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان بھر میں 7 اکتوبر کو یہودی مظالم، مسلم حکمرانوں، سپہ سالاروں کی غفلت و کوتاہی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں و سپہ سالاروں کو مذمت کے بجائے دفاع کا کام کرنا چاہئے۔ اسرائیل امریکہ کا ناجائز قابض دہشت گرد ہے۔ فلسطین ہر صورت آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت بچانے کیلئے غزہ کے مظلوم عوام کی امداد کیلئے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ سعودیہ پاکستان معاہدے کے بعد قبلہ اول پر حملہ سعودیہ و پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے پوری دنیا جنگ کی طرف جا رہی ہے۔ امریکہ بدمست ہوکر پوری دنیا کو للکار رہی ہے۔ دو ریاستی حل کا مطلب فلسطین کا ہاتھ پیر بند کرکے اسرائیل و یہودیوں کے حوالے کرنا ہے۔ غزہ فلسطین پر امریکی قیادت میں بارود برسانے اور بموں کی بارش بند کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل اکتوبر کو
پڑھیں:
جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی، اسکی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے، نیکولس مادورو
فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حقیقی انصاف ملنے تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔