data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا 60واں سالانہ اجلاس عام ادارے کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے اراکین سمیت حصص یافتگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ایل کا مجموعی منافع 2,204 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 7,871 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 1,524 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

حصص یافتگان نے 11.

50 روپے فی حصص کے منافع کی منظوری دی جو کہ 115 فیصد ڈیویڈنڈ کے مساوی ہے۔ اس میں 2.50 روپے فی حصص عبوری اور 9 روپے فی حصص حتمی نقد منافع شامل ہے۔

شرکاء نے کمپنی کی پائیدار ترقی کے لیے کی جانے والی انتظامی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایس پی ایل نے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاکر پیداواری صلاحیت بڑھانے کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں آلودہ پانی کی ری سائیکلنگ اور قابلِ تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار شامل ہے۔

کمپنی اپنی ساتویں دہائی میں قدم رکھ چکی ہے اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پائیداری اور جدت کے امتزاج کے ساتھ مارکیٹ لیڈر کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی رہے گی۔

منیر عقیل انصاری وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس پی ایل

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ