عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل اور پارٹی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان نے 27 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات بھی دی ہیں۔27 ستمبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور رنگ روڈ پر 10 ماہ بعد کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ تاہم، جلسے کے مقام اور انتظامات پر کارکنان کی جانب سے تنقید سامنے آئی تھی۔
پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی جلسے میں ہونے والی بدانتظامی اور کارکنان پر تشدد کی مذمت کی تھی۔اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات بہتر ہوسکتے تھے، انہیں جلسہ گاہ میں مٹی اڑنے اور دیگر مسائل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی،عوام کے ساتھ چلنا ہے یا پیچھے رہنا ہے؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے: مریم نواز ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بھارتی اپوزیشن کا حکومت پر بہار الیکشن میں 14 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی اپوزیشن جماعت نے بہار اسمبلی انتخابات کے بعد حکومتی اتحاد پر بھاری مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کردیا ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے اربوں روپے عوام میں بانٹے۔ یہ الزامات بھارتی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن سوراج پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے عالمی بینک سے لیے گئے 14 ہزار کروڑ کے قرض سمیت مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے پر خرچ کیے۔ پارٹی کے صدر ادے سنگھ کے مطابق مکھیا منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزار روپے دیے گئے، اور یہ رقم انتخابات سے ایک دن پہلے تک تقسیم ہوتی رہی۔
اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہیں اور حکومتی اتحاد نے مالی طاقت استعمال کرتے ہوئے نتائج کو اپنے حق میں موڑا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ سچ سامنے آ سکے۔
واضح رہے کہ بہار کے انتخابی نتائج میں حکمران اتحاد این ڈی اے نے بھاری اکثریت حاصل کی۔ 243 میں سے 203 سیٹیں جیت کر بی جے پی اور جے ڈی یو نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی، جبکہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو صرف 6 نشستیں مل سکیں۔