بانی پی ٹی آئی کی صحافی سے بدتمیزی ؛ قومی اسمبلی میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سٹی 42: سوال کرنے پر بانی پی ٹی آئی نے صحافی سے بدتمیزی کی جس کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تو سپیکر نے نوٹس لے کرمعاملہ حل کروانے کی ہدایت کی
پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے قومی اسمبلی پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیا ، احتجاج بانی پی ٹی آئی کی جانب سینئر صحافی اعجاز احمد کے ایک سوال کے جواب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور گالم گلوچ کرنے کے تناظر میں کیا گیا،واک آؤٹ کے دوران صحافیوں نے کہا کہ ایسے رویے سے صحافیوں کی تضحیک اور پارلیمانی اقدار کو مجروح کیا گیا ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پی آر اے کا موقف ہے کہ صحافیوں کے ساتھ باعزت اور شائستہ رویہ اپنایا جانا چاہیے تاکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کا ماحول قائم رہ سکے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صحافیوں کے احتجاج کا نوٹس لیا،اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو ہدایت کہ وہ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کریں، اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ہدایت کی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے یقین دلایا کہ صحافیوں کے مسائل اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
لاہوریوں کے لیے خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی
پڑھیں:
عمران خان کا علیمہ خان اور گنڈا پور کی بیان بازی کا نوٹس، اہم ہدایت جاری
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پبلک میں اس طرح ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں، ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو رہا ہے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے وہ انتظامی معاملات میں جس کو چاہے تبدیل کرے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے بتایا کہ عمر ایوب کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔