اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔
بعدازاں عدالت کی کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ سیلاب سے پنجاب میں 24لاکھ ایکٹرپر زرعی اراضی کونقصان پہنچا،وزارت غذائی تحفظ کی رپورٹ بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تادیبی کارروائی
پڑھیں:
مولانافضل الرحمن نے ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-16
اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ غزہ پر ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں،جمعہ کو تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔جاری بیان کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں ۔ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ۔ جمعہ کو تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں۔ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔ اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔