ویمن چیمبر سیالکوٹ کا تیسرا سالانہ جنرل باڈی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس الشفیع آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا۔ تیسرے سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کی صدارت صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں صدر ویمن چیمبر آف کامرس ڈاکٹر مریم صدیقہ نے اپنے دور کی کارکردگی و کامیابیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے اپنے قیام کے تھوڑے عرصے بعد ہی اپنا ایک نام اور اپنی ایک پہچان بنا لی ہے جو اس کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے سر گرم عمل ہیں اور اس ضمن میں اہم و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویمن چیمبر ا ف کامرس
پڑھیں:
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا،اکتوبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکا کہنا ہےکہ گزشتہ سال اکتوبر 2024میں آئی ٹی برآمدات 33 کروڑ ڈالر تھیں، آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ سب سےزیادہ اضافہ ہے،جولائی تا اکتوبر آئی ٹی ایکسپورٹس 1 ارب 44 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں،گزشتہ سال اسی مدت میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئی ٹی سروسز دی گئیں۔
دستاویز کےمطابق ٹیلی کمیونیکیشن،کمپیوٹراور انفارمیشن سروسزکی برآمدات میں اضافہ ہوا،جولائی تا اکتوبرسروسزسیکٹرکی مجموعی برآمدات 3 ارب ڈالر سےتجاوزکرگئی، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، ٹریول، تعمیرات، انشورنس شامل ہیں،فنانشل سروسز،بزنس سروسز اور لاجسٹکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔