WE News:
2025-11-18@20:56:14 GMT

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعداد و شمار جاری کردیے، ساتھ ہی سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کی سہولت کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، سیلاب متاثرہ طلبہ کی مشکلات کے پیش نظرایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کے بجائے 26 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ خیبرپختونخوا سے 39 ہزار 964، سندھ سے 33 ہزار 160 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کیلیے رجسٹریشن کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا پرچہ پونے 14 گھنٹے پہلے آؤٹ ہوا، عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد سے ایک ہزار 146، آزاد جموں کشمیر سے 3 ہزار 322 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، گلگت بلتستان سے ایک ہزار 564، جبکہ سعودی عرب سے 194 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، ایم ڈی کیٹ امتحان صوبائی و وفاقی یونیورسٹیاں لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعداد و شمار جاری ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل وی نیوز امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ایم ڈی کیٹ کے لیے

پڑھیں:

ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقامات پر 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو ملے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4652 ایف آئی آرز درج، خلاف ورزی پر 1945 مقامات سربمہر کیے گئے اور 3767 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی واضح ہے، حاجی اصغر علی باجوہ