انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
مصنوعی ذہانت کے میدان میں سرگرم معروف امریکی کمپنی انتھروپک نے اپنے جدید ترین ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری کردیا۔
کمپنی کے مطابق اس کا مقصد کوڈنگ، خودکار ایجنٹس اور طویل المدتی کمپیوٹر منصوبوں میں دیگر اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑنا ہے۔
انتھراپک کے مطابق کلاڈ سونیٹ 4.5 خاص طور پر 30 گھنٹے سے زائد کے ملٹی-اسٹیپ پروجیکٹس کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ماڈل نے اوس ورلڈ اور دیگر بینچ مارکس میں 61.
کلاڈ سونیٹ 4.5 ورژن کی نئی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جن میں کلاڈ کوڈ کے لیے نئے چیک پوائنٹس، کانٹیکسٹ ایڈیٹنگ کا نیا فیچر، کلاڈ اے پی آئی میں میموری سپورٹ، کوڈ لکھنے اور فائلز بنانے کی صلاحیت براہ راست کلاڈ ایپس کے اندر، کلاڈ ایجنٹ ایس ڈی کے کی ریلیز جس سے ڈیولپرز اپنے اے آئی ایجنٹس تیار کر سکتے ہیں اور میکس صارفین کے لیے کروم ایکسٹینشن کا اجرا شامل ہیں۔
انتھراپک نے Sonnet 4.5 کو موجودہ ایپس، APIs اور Claude Code میں فوری اور مؤثر تبدیلی کے طور پر استعمال کرنے کی سختی سے سفارش کی ہے۔
اوپن اے آئی کی مالی کارکردگیدوسری جانب انتھراپک کی حریف کمپنی اوپن اے آئی نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 4.3 ارب ڈالر آمدنی حاصل کرنے کی رپورٹ دی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر سب سے زیادہ خرچ کرتے ہوئے کمپنی کی کیپیٹل برن (نقد اخراجات) 2.5 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ اس مد میں کل 6.7 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔
اوپن اے آئی کے پاس 17.5 ارب ڈالر کی نقدی اور سیکیورٹیز موجود ہیں۔
کمپنی کا سالانہ ہدف 13 ارب ڈالر آمدن اور 8.5 ارب ڈالر اخراجات کا ہے۔
نئی مونیٹائزیشن حکمت عملیآمدنی بڑھانے کے لیے اوپن اے آئی نے حال ہی میں چیٹ جی پٹی انسٹنٹ چیک آؤٹ پر فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے امریکی صارفین ایسٹی اور شاپیفائی کے بیچنے والوں سے چیٹ کے دوران ہی خریداری کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کلاڈ اے آئی کلاڈ نیا ماڈل لانچ ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر اوپن اے اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مافیا کو کھلی چھوٹ ،رہائشیوں میں شدید بے چینی
پلاٹ نمبر 40شیٹ نمبر 5پر SRB ہائٹس نامی غیرقانونی تجارتی مرکز ، صورتحال گمبھیر
ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مافیا کو دی گئی چھوٹ کے باعث رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹس کی غیرقانونی تعمیرات نے نہ صرف علاقے کے اصل نقشے کو مسخ کر دیا ہے بلکہ رہائشیوں کی زندگیاں بھی مشکل بنا دی ہیں۔ خصوصاً پلاٹ نمبر 40شیٹ نمبر 5 SRBہائٹس نامی تجارتی مرکز نے صورتحال کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے ۔جرات سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی احمد خان نے شکایت کی ہے کہ’’ہمارے علاقے میں ہر دوسرا مکان تجارتی اڈے میں تبدیل ہو رہا ہے۔یہاں پر بننے والے تجارتی مراکز نے ٹریفک کا مسئلہ اور بھی بڑھا دیا ہے ۔صبح و شام گاڑیوں کے ہارن اور شور کی وجہ سے پر سکون زندگی تعطل کا شکار ہے ۔’’اطلاعات کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر تعمیر کردہ عمارت میں متعدد تجارتی یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جو واضح طور پر رہائشی زون میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی ہے ۔شہری حلقوں کا وزیر بلدیات سے مطالبہ ہے کہ ماڈل کالونی میں ہونے والی ان غیرقانونی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کی جائے اور تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مقدمات درج کروائے۔ عوام کا اصرار ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی علاقوں کو تجارتی استعمال سے بچایا جائے ۔اور ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔