رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اُن کی بہن کی حکمرانی ہے۔ علی امین کے مخالف گروپ کو مسلسل ملاقاتیں دلوائی گئیں۔ وہ عملاً پارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ جنیداکبر کو علی امین کے بغض میں لایا گیا ۔ کچھ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں تقسیم اپریل2024 سےزیادہ ہوئی، علیمہ خان کوتشویش تھی کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی پر قبضہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی کونتھیاگلی ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکی ڈیل ہوچکی تھی، علی امین اسٹیبلشمنٹ کو گارنٹی دے رہے تھے بانی کو لیکرجائیں گے، اس گارنٹی میں امریکن اوورسیز بھی شامل تھے۔
ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لیے استعفوں کی چال چلی گئی ۔ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ۔ ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہاؤس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کو بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنےاورہاؤس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتےہیں اسکےبھی حق میں ہوں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی تکلیف نہیں دیناچاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائےگا، اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں اسلام آبادڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوں گے۔ منتقل ہونے والے قیدیوں میں بانی پی ٹی آئی بھی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کو شیرافضل مروت نے کہا کہ اسلام ا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات