بھارت کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں بڑا دھچکا، شبمن گل انجری کی وجہ سے آئی سی یو منتقل
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کے زخمی ہوکر میچ سے باہر ہونے سے انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔
شبمن گل کو دوسرے دن کھیل کے دوران گردن میں تکلیف کے باعث فوراً کولکتہ کے ووڈلینڈز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گل کی حالت مستحکم ہے مگر طبی ماہرین ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شبمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی آئندہ گواہاٹی ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ مکمل طور پر اُن کی صحت یابی کی رفتار پر منحصر ہوگا۔ ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ وہ کب تک فٹ ہوں گے۔
شبمن گل نے دوسرے روز صرف 3 گیندیں کھیلیں اور سائمن ہارمر کے خلاف سوئپ شاٹ کھیلنے کے بعد گردن تھامتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ابتدائی معائنے میں گردن کے پٹھوں میں شدید کھنچاؤ کی تشخیص ہوئی اور انہیں گردن کا پٹا (سروائیکل کالر) بھی لگایا گیا۔ گل کے اچانک ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت کو بیٹنگ کے لیے بھیجنا پڑا، جو انجری کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیا انجری کے بعد ہارڈک پانڈیا اور ابھیشیک شرما پاکستان کیخلاف کھیل سکیں گے؟ باؤلنگ کوچ نے بتا دیا
بی سی سی آئی نے تیسرے روز کھیل سے قبل تصدیق کی کہ گل باقی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
بورڈ کے مطابق ان کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وہ اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی تکلیف میں واضح کمی آئی ہے، وہ ناشتہ کر چکے ہیں اور اسپتال سے ہی بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی دیکھ رہے ہیں، جو ان کی صحت میں بہتری کا مثبت اشارہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی یو اسپتال انڈیا ٹیسٹ شبمن گل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی یو اسپتال انڈیا ٹیسٹ شبمن گل شبمن گل کے لیے کے بعد
پڑھیں:
ایشیز سیریز: پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا، ہیزل ووڈ بھی باہر
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب ان کی جگہ پر مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ شین ایبٹ پہلے ہی ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔