اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452 سیبوں کے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 271.
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب صحرائی علاقے سے 225 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جبکہ جیونی، گوادر میں جھاڑیوں سے 11.7 کلوگرام ویڈ برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برآمد کی گئی کے دوران کے قریب
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔