ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پشاور:
بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی کو ماں کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا۔
مالاکنڈ کے علاقے کوٹ میں گزشتہ روز ماں کی جانب سے شکایت درج کروانے پر لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
لڑکی کی والدہ نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ لڑکے کے روپ میں ویڈیوز بنانے سے معاشرے پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق آئندہ ایسا نہ کرنے اور منت سماجت پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا لیکن بعد میں ماں کی جانب سے منت سماجت اور ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہائی ملی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑکی کو
پڑھیں:
بھارتی اداکار خاتون یوٹیوبر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار
خاتون یوٹیوبر نے بھارتی بھوج پوری فلم اندسٹری کے اداکار پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد پولیس نے خاتون یوٹیوبر کی شکایت پر بھوج پوری اداکار اور آئی پی ایل کمنٹیٹر مانی معراج کو پٹنہ (بہار) سے گرفتار کر لیا۔
خاتون یوٹیوبر نے مانی معراج پر جبری مذہبی تبدیلی، جنسی زیادتی، زبردستی اسقاط حمل اور فراڈ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم پر تین سال کے دوران لاکھوں روپے کا مالی دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مانی معراج کی پہلے گوشت کی دکان تھی لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور لاکھوں فالوورز بنا لیے۔
اس کامیابی کے بعد مانی نے بھوجپوری فلموں میں کام کیا اور حال ہی میں ان کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی۔ وہ ٹی وی پر بھوجپوری زبان میں آئی پی ایل کمنٹری بھی کر چکے ہیں۔