پاکستانی اسپن جال سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا نے اسپن کھیلنے پر فوکس کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

ڈربن (آئی پی ایس )پاکستانی اسکواڈ میں اسپنرز کو دیکھنے کے بعد جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم نے اسپن کھلینے پر فوکس کرلیا۔پاکستان روانگی سے قبل پریٹوریا میں جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم کا مختصر کیمپ لگایا گیا جہاں ٹیم نے اسپن کو کھیلنے پر فوکس کیا۔پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقا نے اسپنرز کیخلاف کھیل کر خود کو تیار کیا۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ جب آپ ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہوں تو جیسی چاہیں آپ وکٹ تیار کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی طرح ہی سب کچھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پچز پر پھر دونوں ٹیموں کے بیٹرز کے لیے مشکل پیش آتی ہے بہرحال ہم اپنے اسکواڈ سے خوش ہیں اور کنڈیشنز جیسی بھی ہوں ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 3 اسپنرز ہیں اور وہ چیلنج کرتے ہیں، ان کا رول ہمارے لیے بڑا اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج رات لاہور پہنچیں گے اور دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز میں اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے ٹیم میں ابرار احمد، ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کو اہم ہتھیار سمجھا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت ایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شامل سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پر فوکس

پڑھیں:

پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع

برسلز (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، اس دائرہ کار میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، دفاعی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کے شعبے شامل تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور فریقین نے بین الاقوامی فورمز پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے، اس فریم ورک کی تجدید سے پاکستانی طلبہ کے لیے ہنگری میں اسکالرشپ کے بہتر مواقع یقینی بنیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دیگر زیر التوا معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی غرض سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، میئر کراچی
  • جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، شہر کی بہتری پر توجہ دیں
  • امراض قلب سے بچنے کیلیے بالغ افراد کو 7 سے 9 گھنٹے نیند ضروری ہے، تحقیق
  • گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، مستحکم آغاز
  • پولینڈ کی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے سرگودھا پہنچ گئی
  • سیلابی تباہی سے بچنے کیلیے صرف 200 دن ہیں‘میاں زاہد حسین
  • پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع
  • ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
  • ٹی ٹی پی وسطی اور جنوبی ایشیا کیلئے سنگین خطرہ، عبوری افغان حکام سے تعاون حاصل کررہی ہے، ڈنمارک
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹیسٹ کا جدید طریقہ کار، اطلاق کب ہوگا؟