پاکستانی اسپن جال سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا نے اسپن کھیلنے پر فوکس کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی اسکواڈ میں اسپنرز کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم نے اسپن بولنگ کا سامنا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کر دی ہے۔
پاکستان روانگی سے قبل پریٹوریا میں جنوبی افریقہ کا ایک مختصر تربیتی کیمپ لگایا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے خاص طور پر اسپن بولنگ کے خلاف بیٹنگ کی مشق کی۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم نے اسپنرز کا سامنا کرنے کی بھرپور تیاری کی ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ جب آپ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہوتے ہیں تو اپنی مرضی کی وکٹ تیار کر سکتے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ اس سیریز میں بھی حالات انگلینڈ کے خلاف سیریز جیسے ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔