2025-08-07@18:06:26 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«پرائیویٹ افراد»:

    اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے غیرقانونی طور پر کام کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں فوری بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی جانب سے زمین کے لیے خسرہ گردواری نمبر جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت میں پیش کی گئی اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ پٹوار خانوں میں غیر متعلقہ اور پرائیویٹ افراد کام کر رہے ہیں، جو کہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم رہ جائیں گے۔پاکستان کے لیے حج 2024ء کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل تھا، جسے مساوی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامی امور میں کیے گئے نئے طریقہ کار، خاص طور پر آن لائن سروسز کے لیے مختص...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ، پرائیویٹ کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار دینے کا بل اسٹیڈنگ کمیٹی سے منظور ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار دینے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی بل قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا جس کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدر نے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ...
    نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں  دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔ بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فی طالبعلم سالانہ فیس پندرہ لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکسان فیس مقرر کرنے کی سفارش کی تو وزیر مملکت مختار بھرتھ نے اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے میں صورتحال واضح کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں حکومتی سینٹرز نے میڈیکل کالجز کی فیسوں کا معاملہ اٹھایا ،سینیٹر عرفان صدیقی کے سوالات پر صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نجی کالجز سے بھاری فیسوں کی وضاحت سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ عرفان صدیقی نے کہا جب پی ایم ڈی سی...
    خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ  درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور  فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...
    سعید احمد سعید: سات ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا معاملہ، ٹینڈر میں نجی کمپنیوں کی جانب سے 4مسافر ٹرینوں کیلئے بڈز جمع،سات ٹرینوں کیلئے ہونیوالی بڈز میں 3ٹرینوں کیلئے کوئی بڈز نہ مل سکی۔ریلوے نجی فرم پریکس نے ہزارہ ایکسپریس ،الحسینی نے سکھر ایکسپریس کیلئے بڈز جمع کروائی، ڈبلیو ایم آر ایسوسی ایٹس نے فرید ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کیلئے ٹیکنیکل و فنانشل بڈز جمع کروائی۔بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، موہنجودڑو ایکسپریس ،راولپنڈی پسنجر کیلئے کوئی بڈ نہ مل سکی، فنانشل بڈ میں بینچ مارک کی بنیاد پرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کو آؤٹ سورس کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپلی منٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلی منٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔ بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو اسٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نے چلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے دن سے پرائیوٹ حجاج کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات فروشوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کے فوری بعد حج انتظامات شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں لگائی، اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی گروپوں کے ساتھ حج کر سکتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیلی نقشہ دہشت گردی کا نقشہ ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ مدینہ پر قربان ہے، اسرائیلی نقشہ مسترد کرتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا...
۱