Al Qamar Online:
2025-09-19@20:35:45 GMT

حج 2025: پرائیویٹ اسکیم عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے بعد اب پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے اور عازمین آج سے اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سال پرائیویٹ اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج پر جا سکیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس پرائیویٹ اسکیم کے تحت محروم رہ جانے والے 22 ہزار 97 افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی ہوچکی ہے۔ اس لیے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو لازمی طور پر بیانِ حلفی دینا ہوگا کہ وہ پہلے ان عازمین کو شامل کریں گے جو پچھلے سال رہ گئے تھے۔

اس سال پرائیویٹ اسکیم کے لیے کل کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 22 ہزار 96 عازمین گزشتہ برس کے ہیں جبکہ 37 ہزار 903 نئے افراد حج کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ یوں پہلے سے رجسٹرڈ امیدواروں کو ترجیح دینے کے بعد نئے درخواست گزاروں کو موقع دیا جائے گا۔

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پچھلے سال محروم رہ جانے والے افراد کو انصاف مل سکے اور ساتھ ہی نئے امیدوار بھی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پرائیویٹ اسکیم کے تحت کے لیے

پڑھیں:

3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

لاہور:

ملک میں ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری ہے تو دوسرا کاروبار شروع کرنے میں بھی طرح طرح کی مشکلات ہیں۔

انہی حالات سے تنگ آئے 28 لاکھ 94 ہزار 645پاکستانی گزشتہ تین سالوں کے دوران اپنے قریبی افراد کو چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

بیرون ملک جانے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر، انجینیئر ، ائی ٹی ایکسپرٹ ، اساتذہ ، بینکرز ، اکاؤنٹنٹ ، آڈیٹر ، ڈیزائنر ، آرکیٹیکچر کے ساتھ ساتھ پلمبر ، ڈرائیور ، ویلڈر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک چھوڑ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو محکمہ پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق یہ 15ستمبر تک کا ڈیٹا ہے۔

بیرون ملک جانے والے یہ افراد پروٹیکٹر کی فیس کی مد میں 26 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ روپے کی بھاری رقم حکومت پاکستان کو ادا کرکے گئے۔

پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس آفس آئے طلبہ، بزنس مینوں، ٹیچرز ، اکاؤنٹنٹ ، آرکیٹیکچر اور خواتین سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا یہاں پہ جتنی مہنگائی ہے اس حساب سے تنخواہ نہیں دی جاتی۔

یہاں مراعات بھی نہیں ملتی ہیں ۔ باہر کا رخ کرنے والے طالب علموں نے کہا یہاں پہ کچھ ادارے ہیں لیکن ان کی فیسیں بہت زیادہ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز
  • پرائیویٹ حج اسکیم، آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں
  • پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع
  • ’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے