ایشیا کپ 2025 ایکشن سے بھرے سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، شائقین اب میچ کے ٹکٹوں پر دلچسپ پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے انفرادی اور بقیہ پیکج ٹکٹس کی فروخت آن لائن شروع ہوگئی ہے۔

سب سے سستا ٹکٹ 75 درہم (پاکستانی پانچ ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت میچ کا انفرادی ٹکٹ 350 درہم (پاکستانی 26 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔

28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام بقیہ میچوں کے انفرادی ٹکٹوں کی محدود تعداد آج جاری کر دی گئی ہے۔

بقیہ بلاک بسٹر میچوں کے لیے شائقین کے لیے دو ٹکٹ پیکجز پیش کیے گئے ہیں جن کی قیمت 525 درہم (پاکستانی 40 ہزار روپے سے زائد) ہے۔

پہلے پیکج میں سری لنکا بمقابلہ بنگہ دیش، پاکستان بمقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے میچز شامل ہیں۔

دوسرے پیکج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا اور فائنل شامل ہیں۔

ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا

دبئی میں جاری ایشیا کپ 2025 میں گروپ مرحلے کا ایک میچ باقی ہے جو دفاعی چیمپئن بھارت اور عمان کے درمیان جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تاہم، ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 4 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جو ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔

اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

سپر 4 فارمیٹ

سپر 4 مرحلہ راؤنڈ رابن طرز پر کھیلا جائے گا، یعنی ہر ٹیم باقی 3 ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

پوائنٹس سسٹم وہی رہے گا یعنی کہ جیت پر 2 پوائنٹس اور میچ نتیجہ خیز نہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا، اگر پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

سپر 4 مرحلے کا شیڈول

دبئی میں شروع ہونے والے اس مرحلے کے پہلے میچ میں 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اگلے ہی روز یعنی 21 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔

پھر 23 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے دوسری جانب 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جبکہ 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

سپر 4 مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ سپر 4 شیڈول

متعلقہ مضامین

  • سندھ پبلک سروس کمیشن کی وزیراعلیٰ کو 18 ہزار سے زائد تقرریوں کی سفارش
  • ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں کون، کب، کس کے مدمقابل آئے گا؟
  • ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا
  • سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
  • ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی