لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جسے آپ ہر فورم پر سندھو دیش کہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے ہیں، شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھتے ہیں؟ جسے دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کرکے گھر سے نکلتا ہے اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتا ہے، شعلے نکالنے، گالیاں دینے، پھر ان حالات میں مفاہمت کی بات کیسے کرتے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جواب دو تو رونے بیٹھ جاتے ہیں، ان کے مسلسل اشتعال کے بعد تھوڑا سا جواب آتا ہے، جمہوریت کا لیکچر ہمیں مت دیں، آپ نے جمہوریت کی ذمہ داری اپنے نازک کندھوں پر نہیں اٹھائی، اگر آپ دن رات ہماری لیڈرشپ پر حملے کریں گے تو کیا ہم آپ کو گلے میں پھولوں کے ہار پہنائیں گے؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ ہماری لیڈرشپ اور پارٹی کی اعلیٰ ظرفی ہے جو ذاتی حملوں کے بعد بھی خاموش ہے، سندھ بھی کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جسے آپ ہر فورم پر سندھو دیش کہتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں فائبر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع فائبر کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ابتدائی طور پر ایک گاڑی روانہ کی گئی، تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت خستہ حال ہوگئی جبکہ کچھ حصہ منہدم بھی ہوا۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں اور دو واٹر باوزرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق جس وقت آگ لگی فیکٹری کے اندر کوئی موجود نہیں تھا، فائر فائٹرز نے عمارت کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو کر کارروائی شروع کی۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور کچھ دیر میں کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • قیدیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب
  • ’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل
  • قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب
  •  امریکی قانون ساز مریم نواز کی لیڈر شپ کے معترف، حکومت کو مثالی قرار دیا: عظمیٰ بخاری
  • کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں فائبر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا، عظمیٰ بخاری
  • امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
  • یو ایس سعودی بزنس فورم میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا
  • غیرقانونی افغان باشندوںکی اطلاع دینے والوں کو انعام دیاجائیگا:عظمیٰ بخاری