فلپائن کے خوفناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی؛ سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
فلپائن کے وسطی حصے میں 6.9 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سب سے متاثرہ صوبے سیبو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے شہر بوگو میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 20 ہوئیں۔
قریبی علاقوں میڈیَلِن، تابیولان اور سان ریمیگیو میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سان ریمیگیو میں ایک اسپورٹس کمپلیکس اور ایویکوایشن سینٹر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے جن میں محکمہ فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار بھی شامل تھے۔
زلزلے نے تاریخی ورثے کو بھی نقصان پہنچایا۔ سینٹس پیٹر اینڈ پال چرچ اور 139 سالہ پرانا چرچ دانبانتایان مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
درجنوں رہائشی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سیبو کے شہر بوگو میں ہرطرف ایمبولینسوں کو سائرن بجاتے سڑکوں پر دیکھا گیا۔
سان ریمیگیو کے نائب میئر الفی رینس نے کہا کہ بارش مسلسل ہو رہی ہے، بجلی غائب ہے اور پانی کی شدید کمی ہے۔ ہمیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔
یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9:59 بجے آیا جس کا مرکز بوگو سٹی، صوبہ سیبو کے شمال مشرق میں 12 میل کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی جسے ماہرین سطحی زلزلہ قرار دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جانی اور مالی نقصان زیادہ ہوا ہے۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی (Phivolcs) نے ابتدائی طور پر سونامی وارننگ جاری کی تھی، تاہم بدھ کی صبح یہ وارننگ ہٹا دی گئی۔
یاد رہے کہ فلپائن دنیا کے خطرناک ترین خطے "پیسفک رنگ آف فائر" میں واقع ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے بڑے زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہی خطہ آتش فشانی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے۔
حکومت اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے مقامی آبادی کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تربیت دی جاتی ہے۔
تاہم اس زلزلے نے ایک بار پھر ملک میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں کمزوری اور قدرتی آفات کے سامنے بے بسی کو نمایاں کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔